مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میزائل دفاعی ادارے کے سربراہ موشے پاتیل نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل کو مسلسل اور اپنی نوعیت کے بے مثال میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق، موشے پاتیل نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے بعد ایران کے جوابی فوجی حملوں نے اسرائیل کو مسلسل اور غیر معمولی میزائل حملوں کی زد میں رکھا۔
انہوں نے حملوں کی شدت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس پوری جنگ کے دوران اسرائیل پر میزائلوں کی ایسی بارش ہوئی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، اور اسرائیل کو کم نظیر شدت کے میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ